ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے شہر اقتدار میں ہونے والے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے آزادی مارچ کے پیش نظر مراسلہ جاری کیا جس میں کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ دھرنے والوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہ کریں۔

مراسلے کے مطابق ایسی کسی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پرمظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔

دوسری جانب حکومت مخالف مارچ سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو سینئر ارکان پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا مولانا کی حمایت کا اعلان، قوم سے معیشت ٹھیک کرنے کا پھر سے وعدہ

سات ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی پرویز خٹک کریں گے، کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شفقت محمود اور نور الحق قادری شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، اسد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہیں.

کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں