اشتہار

پولیس ڈرگ اسمگلر کے بیٹے کو گرفتار کرکے رہا کرنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکوسٹی : میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوا میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروش گینگ کے سرغنہ ال چاپو کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے بعد گینگ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے علاقے میں ال چاپو کے بیٹے اور منشیات کے اسمگلر جوکوئن ال چاپو کو گرفتار کیا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور شہری جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے،کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد پولیس کو مجبوراً جوکوئن کو باعزت رہا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

میکسیکو کے سیکریٹری دفاع لوس کریسینسیو ساندووال آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 5 حملہ آور ایک نیشنل گارڈ زکا رکن، ایک شہری اور ایک قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سینالوا پبلک سیکیورٹی کے سیکریٹری کرسٹبال کاسٹیڈا نے کہا تھا کہ واقعے میں 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ 27 قیدی جیل توڑ کر بھاگ نکلے۔

میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

ال چیپو کو عمر قید سنائی گئی ہے جس کے بعد اس کا بیس سالہ بیٹا، باپ کی جگہ سنبھال رہا تھا، مقامی میڈیا کے مطابق اوویدیو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ مئی 2015 میں میکسیکومیں پولیس اور منشیات فروش گروپ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تینتالیس افراد مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں