منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے،وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا ہر کام آخری مرحلے میں ہے، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم، مہمانداری میں بڑے پیمانے پرملازمتیں پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح حسب وعدہ 9 نومبر کو کریں گے اور وہ راہداری کھول دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم توقع کر رہےہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتری یہان تشریف لائیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے ہیں اور اگر سرحد کے اس پار بھارت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا ہمارے انتظامات سے موازنہ کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ پاکستان کے انتظامات کتنے وسیع، ٹھوس اور بہتر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں