جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایم کیو ایم نے سفارشات اور ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم عمران خان کی آج ایم کیو ایم وفد سے اہم ملاقات ہوگی ، جس کے لئے سفارشات اور ایجنڈے کو حتمی شکل دےدی گئی ہے، میئروسیم اختر کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، جہاں ان کی ایم کیو ایم وفد سے اہم ملاقات ہوگی ، جس کے لئے ایم کیو ایم نے سفارشات اور ایجنڈے کوحتمی شکل دےدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی ،کنور نوید ،مئیر کراچی وسیم اختر ، امین الحق اور خواجہ اظہار شامل ہوں گے، ملاقات میں تحریری معاہدے پرعملدرآمد ،پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کراچی پیکج پرعملدرآمد ، پیشرفت اور پارٹی دفاتر کا معاملہ بھی ایم کیو ایم ایجنڈے میں شامل ہیں ، ایم کیو ایم فواد چوہدری کے بیان پربھی تحفظات سےبھی آگاہ کرے گی، حیدر آبادیونیورسٹی پر حکومت کےاقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

میئروسیم اختر کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے اور کراچی کے انفراسٹرکچر، کے فور منصوبے اور دیگرامورپربریفنگ دیں گے، میئر کراچی بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140اے پر بھی گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وسیم اختر وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکج جلد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران گورنرسندھ،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ، جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کی حکومت سندھ کے کسی نمائندے سے ملاقات طے نہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ انفراسٹریکچرڈویلپمنٹ کمپنی کااجلاس ہوگا،جس میں کراچی میں جاری منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں