بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت کو بتا دیا ایسی حرکتیں جاری رہی تو جواب انتہائی سخت ہوگا، ذرائع دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ذرائع دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا ایسی حرکتیں جاری رہی تو جواب انتہائی سخت ہوگا، پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں ، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفترخارجہ طلب کیا گیا اورایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی ، جوان اور شہریوں کی شہادت پر  شدید احتجاج کیا گیا ،ذرائع دفترخارجہ نے کہا ہفتہ کی رات سےاتوارکےدن ایل اوسی پر ہتھیاروں سےحملہ کیاگیا، نوسدا گاؤں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنایا گیا، جس میں فوجی جوان اور 5شہری شہیدہوئے، بہت زیادہ نقصان ہوا، بھارت جان کرسویلین کو ہدف بنارہا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا بھارتی آرمی چیف نے کہا 3دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کئے، بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ شہید 5شہری کون ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کوئی دہشت گرد کیمپ موجود نہیں، بھارت کو بتا دیا ایسی حرکتیں جاری رہی تو جواب انتہائی سخت ہوگا، پاکستان نے بھارتی فائرنگ  کا بھرپور جواب دیا، سول آبادی کونشانہ بنانےکو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع نے کہا ڈپلومیٹک کمیونٹی کو جورا، شاہ کوٹ، نوسہری لے جایا جائے گا، ڈپلومیٹک کمیونٹی کو معائنہ کرائیں گے کہ کوئی کیمپ موجود نہیں اور بتایا جائے گاکہ صرف سویلین آبادی کو نقصان پہنچا۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کرے دہشت گرد کیمپ کہاں ہیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جائیں اور ثابت کریں، سفارتی کمیونٹی کو ایل او سی کے تینوں سیکٹرز پر لے جانے کی دعوت دے دی۔

ذرائع نے کہا بھارت کے پاس معلومات ہے تو پاکستان کو فراہم کرے، سفارتی مشنز کے سربراہان کو لے جا رہے ہیں، خود سب دیکھیں گے اور یو این ملٹری آبزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں ، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کیلئے پوری طرح سےتیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کااستعمال کیا گیا، بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے سفید جھنڈے لہرائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں