جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچ گئے، ڈاکٹر یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جب لایا گیا تو ان کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار تھے، ان کو 3 میگا پلیٹ لیٹس کٹس لگائی گئی ہیں جس کے بعد پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نواز شریف کو تین میگا پلیٹ لیٹس لگائی گئیں، دوسرے ٹیسٹ میں ان کے پلیٹ لیٹس کم  رہ گئے تھے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ انہیں ڈینگی نہیں ہے، وہ دوائیاں اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر لے رہے تھے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جو دوائیاں نواز شریف لے رہے تھے ان میں کچھ ایسی ہیں جن سے پلیٹ لیٹس کم ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع

دوسری جانب ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دوسرا سی بی سی ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، نواز شریف کو ایک اور کٹ لگنے کے بعد پلیٹ لیٹس میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نیب ترجمان نے کہا تھا نواز شریف کی طبیعت ان کے ذاتی معالج کی دواؤں کی وجہ سے خراب ہوئی تھی، جس پر ان کا ڈینگی ٹیسٹ کرایا گیا جو نیگیٹو آیا، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف کی دیکھ بھال کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی خبر غلط ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو ان کے لیے سَب جیل قرار دیا گیا ہے، نواز شریف سے ڈاکٹرز کے سوا کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں