اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں، سفارتکاروں اور میڈیا کےایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کےسچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا، ساری دنیا نے دیکھ لیا ، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ کتنا بڑا جھوٹ تھا، سفارتکاروں اور میڈیا کےایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیئے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھلی دعوت کے باوجود بھارتی سفارتکار کا دورے سے فرار بھارتی جھوٹ پرمہرہے، شہری آبادی اورنہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اوربزدل ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوی کا بھرکس نکل چکا ہے۔کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے۔شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 23, 2019
معاون خصوصی نے کہا بھارت کب غیرملکی سفرااور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا؟ تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت آنکھوں سے دیکھ سکیں، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اوریواین قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔
بھارت کب غیر ملکی سفراء اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا ؟تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 23, 2019
یاد رہے گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے غیر ملکی سفرا اور میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر کا دورہ کرایا گیا، غیرملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندہ گان نے مقامی بازار میں دکان داروں اور شہریوں سے بات چیت کی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ گھر خود دیکھے جبکہ انہوں نے مقامی آبادی نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق معلومات اکھٹی کیں، بعض سفرا نے متاثرہ دکان داروں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف اشیا کی خریداری بھی کی۔
مزید پڑھیں: غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کا ایل اوسی جورا سیکٹر کا دورہ
غیرملکی سفارت کاروں اورمیڈیا نمائندگان کو بھارتی آرٹلری کے وہ گولے دکھائے گئے جو آزادی کشمیر کی شہری آبادی پر فائر کیے گئے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیرملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’’ پاکستان دنیا سےکچھ نہیں چھپارہا، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کوکچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفارت کاروں کو ایسے دورہ کرنے کی اجازت دے گا؟ غیرملکی سفرا اور میڈیا کو کسی بھی جگہ جانے کی مکمل آزادی ہے اور کھلی پیشکش ہے کہ وہ خود متاثرہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیں۔