اشتہار

ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ندا یاسر کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں لباس کے انتخاب میں بہت محتاط رہتی ہوں اور ڈراموں کے لیے اپنے لباس کا انتخاب خود کرتی ہوں۔

انہوں نے اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اس ڈرامے میں ایک بے وفا بیوی کا کردار ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔‘

- Advertisement -

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے مختلف تجربات حاصل ہوتے ہیں، دنیا میں برے اور اچھے دونوں طرح کے لوگ موجود ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بھی ضروری ہے کہ ہم منفی کردار ادا کریں تاکہ وہ لوگوں کو خوفزدہ کرے اور اس سے ان میں شعور بیدار ہو، جیسا کہ فی الحال میں جس کردار میں نظر آرہی ہوں اس کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

Few hours are left….. #meraypasstumho

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ خان نے کہا کہ ’میں یہ نہیں سوچتی کہ ڈرامہ ہٹ ہوگا یا فلاپ ہوجائے گا، میں ڈرامے میں صرف کردار کو دیکھتی ہوں جس سے مداحوں کو مثبت پیغام جائے۔‘

اٹھائیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے کہ جو مداح مجھے فالو کرتے ہیں وہ ڈرامے کے اختتام پر کیا تاثر دیں گے چاہیں کردار منفی ہو یا مثبت مجھے فرق نہیں پڑتا۔

 

View this post on Instagram

 

Sehar #thorasahaq Coming soon only on @arydigital.tv Photography @farooqkhan5224 Khussas @somaintl

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

یاد رہے کہ عائزہ خان ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد آج ایک نئے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامے میں عائزہ کے ہمراہ عمران عباس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں