اشتہار

پاکستانی خواتین کو تمباکو نوشی کرتا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کو تمباکو نوشی کرتا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تمباکونوشی کے مضراثرات سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، اس بری عادت کی وجہ سے کینسر کا مرض بڑھ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے پاکستان میں خواتین بھی تمباکونوشی کرتی ہیں، جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کیونکہ اُن کا یہ عمل فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ اس کی وجہ سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے جہاں کینسر کا مرض لاحق ہوتا ہے وہی متعدد بیماریاں بھی اس بری عادت کی وجہ سے لگتی ہیں، جلد ہی تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے حکومت نے بھاری ٹیکس نافذ کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات

یاد رہے کہ تین ماہ قبل قومی ادارہ صحت کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھر پور حمایت کی، سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافے سے حاصل رقم شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں