اشتہار

کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی، سعودی عرب میں یومِ سیاہ کی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سعودی عرب میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانیوں سمیت کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں بچوں کی جانب سے کشمیری مظالم پر ٹیبلوز پیش کئے گئے جبکہ شرکاء نے کشمیر کی آزادی لیے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی ایجاز نے کہا کہ بھارت نے 35a اور 370 ختم کر کے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بھائی 3 ماہ سے کرفیو کی حالت میں اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں، وادی میں غذائی قلت اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

تقریب میں سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے سفیر پاکستان کو ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کشمیر کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کی تعریف کی گئی۔

قرارداد میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کروائے۔

خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں