اشتہار

ایپل گھڑی کی بدولت خاتون کی عزت محفوظ ہوگئی، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: ایپل کی گھڑی نے کینیڈین خاتون کو عصمت دری سے بچالیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی گھڑی کی بدولت خاتون کی عزت محفوظ ہوگئی، پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر باورچی خانے میں چھپے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک کتے کے بھونکنے کی آواز سنائی دی جس سے ان کی آنکھ کھل گئی۔

- Advertisement -

خاتون نے دیکھا کہ گھر کے اندر کوئی شخص موجود ہے، وہ کمرے میں اپنا موبائل فون تلاش کرنے لگیں خاتون کو فون تو نہ ملا لیکن ہاتھ میں پہنی ہوئی گھڑی خاتون کے کام آگئی۔

کینیڈین خاتون نے ایپل کی گھڑی سے اپنے دوست کو میسج کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور ان کے دوست نے 911 پر پولیس کی مذکورہ واقعے کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

پولیس فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچی اور گھر کا دروازہ توڑ کر کچن میں چھپے ملزم جون جوزف کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک بیگ برآمد ہوا جس میں ہرن چاقو، چمٹا، ایک گیند اور دیگر سامان شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے خاتون کو ہراساں کرنے کا پلان چند ہفتے قبل ہی بنایا تھا اور کمرے میں داخل ہونے کے لیے جعلی کارڈ اور چابیاں بنا رکھی تھیں۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جون جوزف کو گھر میں زبردستی داخل ہونے اور خاتون کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت سزا سنادی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں