اشتہار

شاہ محمود کی بہن کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اُن کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

آرمی چیف آف اسٹاف نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے بھی دعا کی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ آج صبح انتقال کرگئی تھیں، اُن کا نماز جنازہ ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے گاؤں چک 44 میں بعد نمازِ عصر ادا کیاگیا۔

دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر تعزیت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں