اشتہار

منشیات اسمگلنگ میں ملوث بلّی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں منشیات اسمگلنگ کا کاروبار وائرس پھیل رہا ہے لیکن اس معاملے میں ملوث اور گرفتار ہونے والے افراد انسان ہوتے ہیں تاہم روسی پولیس نے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں اسمگلر بلی کو گرفتار پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے تارارستان میں واقع آئی کے 10 یو ایف ایس جیل میں محافظوں نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنادی جب انہوں نے جیل کی دیوار پر ایک بلّی کو چلتے ہوئے دیکھا جس کی گردن سے ایک لفافہ بندھا تھا ۔

روس کی فیڈرل پینسٹریری سروس نے بتایا کہ بلی کےکالر سے مشکوک پیکٹ منسلک تھا جس سے متعلق سیکیورٹی اہلکاروں کو یقین تھا کہ اس میں چرس یا دیگر منشیات موجود ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی بلی اور منشیات دونوں کو مزید تفتیش کےلیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2010 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پالتو بلی کو جیل میں ہیروئن کی اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا گیا تھا۔

تفتیش کاروں کے مطابق اس بلی کا تعلق جیل میں قید کسی قیدی تھا جس کے اہل خانہ نے بلی کو منشیات کے ہمراہ جیل میں بھیجا تاکہ وہ اپنے مالک کو تلاش کرکے اس تک منشیات پہنچائے۔

روسی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جیل میں قید افراد کے اہل خانہ یا ساتھی اپنے لوگوں کو منشیات پہنچانے کےلیے نئے نئے طریقوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور کچھ سالوں سے انہوں نے بلی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا کام کررہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھی یا اہل خانہ جیل کے قریب آکر بلی کو منشیات کے ہمراہ رہا کردیتے ہیں تاکہ وہ جیل میں جاکر منشیات پہنچا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں