ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

اسلام آباد، شہریوں نے دھرنا سیاست مسترد کردی، دھرنا تباہ کن قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے دھرنا سیاست مسترد کردی، تاجروں نے بھی دھرنا کاروباری سرگرمیوں کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں نے دھرنا سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے کسی اور کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

تاجر برادری نے بھی کاروباری سرگرمیوں کے لیے دھرنے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا آزادی مارچ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد ہائی وے پر آزادی مارچ کے شرکا کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، شہری پھنس گئے، پابندی کے باوجود انصار الاسلام کے کارکن ریلیوں میں شریک ہیں، باوردی کارکنوں کو دندناتا دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار

گوجرانوالا میں ن لیگ اور جے یو آئی کی ریلی میں ڈنڈا برداروں کی جانب سے کیمرہ مینوں پر تشدد کیا گیا، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی او نے ن لیگ اور جے یو آئی کی غنڈا گردی کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، سی پی او کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مارچ یا دھرنے سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، مارچ کرنا ہے سو مرتبہ کریں لیکن قانون کے دائرے میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن لوگوں کی جان و مال داؤ پر نہیں لگائے گی، ہم میں اتنا حوصلہ ہے کہ تنقید سن بھی سکتے ہیں اور اس کا جواب بھی دینا جانتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں