اشتہار

لندن میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیوں تاحال برقرار ہے، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم جبکہ گھروں میں ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارتی جاحیت کے خلاف آواز بلند کی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے نعرے بازی کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیراطلاعات مشتاق منہاس بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ مظالم بند کرانے میں کردار ادا کرے، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، مودی کو ہر فورم پر بےنقاب کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں اسکول، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں، وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی جارحیت، یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان

کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں