ننکانہ صاحب: وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی باباگرونانک یونیورسٹی میں عالمی طرز کی سہولتیں دیں، باہر سے آنے والے بھی اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا باباگرونانک یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باباگرونانک دیگر یونیورسٹیوں سے مختلف ہوگی، یہاں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے بھی اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد باآسانی تعلیم حاصل کرسکیں گے، پچھلے 10سال ملک کے ساتھ ننکانہ صاحب پر بھی بھاری تھے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ایک آغاز ہے، دعا ہے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ اگلے3سال بھی سرپر رہے، اس یونیورسٹی کے قیام کے بعد تعلیم کے شعبے میں ایک بہتر سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی عمران خان کی ننکانہ صاحب کے عوام سے محبت کا نتیجہ ہے، باباگرونانک یونیورسٹی کے ساتھ ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے قیام سے سکھوں کو بھی تعلیم کی سہولت ملے گی: وزیراعلیٰ پنجاب
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بہت بیماریاں پھیل گئی ہیں، اللہ سب کو صحت وزندگی دے، ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کا بھی گہوارہ بنے گی۔
باباگرونانک یونیورسٹی میں دنیا بھر سے سکھ برادری تعلیم حاصل کرسکے گی: وزیراعظم
سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر اس یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی، باباگرونانک یونیورسٹی میں دنیا بھر کے سکھ برادری کے لوگ پڑھ سکیں گے، کرتارپورسکھ برادری کا مدینہ اور ننکانہ صاحب ان کا مکہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ باباگرونانک یونیورسٹی کی تعمیر میں 6ارب روپے لاگت آئے گی، یونیورسٹی کے قیام سے سکھوں کو بھی تعلیم کی سہولت ملے گی۔