جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کیار طوفان کے اثرات : کراچی اور ٹھٹھہ میں سمندر بپھر گیا، آبادیوں میں پانی داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / ٹھٹھہ : سپرسائیکلون کیار کراچی شہر کی ساحلی پٹی پر اثرات پڑنا شروع ہوگئے، سمندر کا پانی ریڑھی گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں میں داخل ہوگیا۔

متاثرہ علاقوں میں فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی نے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کا کہنا ہے کہ42افراد کو متاثرہ گوٹھوں سے نکال لیا گیا، متاثرین کو اسکول میں ٹھہرایا گیا ہے، فشریز پر سمندری پانی کی سطح جیٹی کے برابر پہنچ گئی۔

ٹھٹھہ میں بھی سمندری طوفان کےاثرات میں تیزی آگئی، ٹھٹھہ میں مزید دس ساحلی دیہات زیرآب آگئے، ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر کے اہم بچاؤ بند پر سمندری پانی کا دباؤ بڑھنے لگا۔

جوہو شہر کے بچاؤ بند میں شگاف پڑگیا، سمندرکا پانی آبادی کی طرف بڑھنے لگا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، سمندرمیں موجود ماہی گیروں کو فوری واپس آنے کی ہدایت دیتے ہوئے تین دن تک سمندر میں جانے اور شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

شکار پر گئی 132کشتیوں کے ماہی گیروں سے رابطہ ہوچکا ہے جبکہ سو سے زائد کشتیاں محفوظ مقام پر پہنچ چکی ہیں،112کشتیوں کو گہرے سمندرسے واپس بلالیا گیا۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے فشریز،ابراہیم حیدری، کیٹی بندر،بدین ساحلی پٹی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پراعلانات بھی اعلان کئے جارہے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ ماہی گیر اپنے اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کے لیے تعاون کریں۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق انتظامیہ کی بات نہ ماننے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی کشتیاں بند کرکے لائسنس معطل کیے جاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں