اشتہار

ابو بکر البغدادی کی ہلاکت ، داعش کا نیا سربراہ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : سابق عراقی صدر صدام حسین کے قریبی دوست کو جنگجو گروپ داعش کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ، ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد جنگجو گروپ نے سابق عراقی صدر صدام کے آرمی آفیسر اور قریبی دوست عبداللہ قرداش داعش کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عبداللہ قرداش کے ہاتھ ہزاروں افراد کے قتل سے سرخ ہیں اور وہ ہزاروں مظلوم عراقی عوام کا قاتل ہے جس نے صدام کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلی ہے۔

یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں