اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

نیب کے خلاف پروپیگنڈے پر ڈاکٹر عدنان کو جاری انتباہی لیٹر منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے نیب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے اور غلط معلومات دینے پر نیب لاہور کی طرف سے جاری کردہ تنبیہی خط منظر عام پر آ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے مظہر اقبال کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے 25 اکتوبر کو ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے خط ارسال کیا گیا جس میں مختلف حقائق پر توجہ دلائی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے نیب کو ارسال خط میں کیے گئے دعوے حقائق کے منافی اور ہرزہ سرائی کے علاوہ کچھ نہیں، نیب لاہور نے باور کرایا کہ نیب سے آپ کو ہمیشہ میاں نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی جس کا مکمل ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔

- Advertisement -

تازہ ترین:  العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف کی ضمانت منظور، سزا 8 ہفتے کیلئے معطل

خط میں کہا گیا کہ نیب لاہور کی جانب سے نواز شریف کو نیب میں بہترین میڈیکل سہولیات فراہم رہیں، جن میں کارڈیک ایمبولینس، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور میڈیکل سے متعلقہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق آپ نے 11، 19 اور 21 اکتوبر کو نواز شریف کا لاہور آفس میں بہ ذاتِ خود مکمل معائنہ کیا، روزانہ کی بنیاد پر دوائیں آپ خود فراہم کرتے رہے۔

خط کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت منشا کے مطابق میسر رہی، جس پر عمل درآمد بھی ہوتا رہا، نواز شریف کو گھر سے من پسند کھانا منگوانے کی فراخ دلانہ اجازت بھی دی گئی جس سے 11 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک فائدہ اٹھایا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں