اشتہار

اسرائیلی کمپنی پر اہم شخصیات کی جاسوسی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی ایک فرم نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سایٹ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 20 ملکوں میں 1400 افراد کی جاسوسی کی، جاسوسی پروگرام میں میکسیکو، بحرین اور متحدہ امارات کے شہری اسرائیلی فرم کے نشانے پر رہے۔

موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

اسرائیلی فرم نے 20 ملکوں میں بڑے پیمانے پرصحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی جاسوسی کی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ این ایس او گروپ نے کس کے لیے یہ جاسوسی کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فرم اپنی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے، فرم کا کہناتھا کہ ان کی ٹیکنالوجی انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں