اشتہار

جرمنی میں آخری رسومات کے بعد سوگواران کو چرس والا کیک پیش کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں ایک شخص کی آخری رسومات کے بعد سوگواران کو چرس والا کیک پیش کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک شخص کی آخری رسومات کے بعد سوگواران کو غلطی سے چرس والا کیک کھلا دیا گیا جس کے بعد 13 سوگواران کی طبیعت بگڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی جرمنی کے شہر ویتھاگان میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں کیک کھانے کے بعد 13 افراد نے متلی اور سر چکرانے کی شکایت کی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جنازے کے شرکا کی طبیعت ریسٹورنٹ میں کیک کھانے کی وجہ سے بگڑی، کیک کے تجزیے سے یہ ثابت ہوا کہ کیک کی تیاری میں حشیش کا استعمال کیا گیا تھا جس سے کیک کھانے والوں کو متلی اور چکر آنے کی شکایت ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک عورت کی بیٹی کو کیک بنانے کے لیے کہا گیا تھا، 18 سالہ لڑکی نے چرس والا کیک ایک اور موقع کی مناسبت سے بنایا تھا مگر غلطی سے اس کی والدہ کام پر غلط کیک لے کر چلی گئیں۔

متاثرین کی شکایت پر 18 سالہ لڑکی سے غفلت برتنے، جسمانی چوٹ پہنچانے، جنازے میں خلل ڈالنے اور منشیات کے قانون کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تدفین کے بعد کافی پیش کرنا اور کیک کھلایا جانا جرمن روایت ہے، مذکورہ واقعہ رواں سال اگست میں پیش آیا تھا جو اب منظر عام پر آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں