ایمسٹرڈیم: خواتین عالمی نمبر ایک آسٹریلین کھلاڑی ایشلے بارٹی کو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنل میں ناؤمی اوساکا کی متبادل کے طور پر شامل ہونے والی ڈچ کھلاڑی کیکی نے ایشلے کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کےدوران ناؤمی اوساکا کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئیں تو ڈچ کھلاڑی کیکی کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشلے کو شکست دی۔
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کیکی نے شاندرا کم بیک کیا اور مسلسل دو سیٹ میں بارٹی کو آؤٹ کلاس کردیا۔
جبکہ دوسرے میچ میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بین چچ نے پیٹرا کویٹوا کو زیر کردیا، بین چچ نے پہلے سیٹ میں برتری حاصل کی تاہم دوسراسیٹ کویٹوا نے جیت لیا۔
سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر نے 10ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا
تیسرا سیٹ بین چچ نے سخت محنت اور مقابلے کے بعد چھ چار سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
دوسری جانب گذشتہ دنوں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دسویں بار اپنے نام کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منار کو شکست دے کر دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔