اسلام آباد : رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس12 ربیع الاول کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، گذشتہ سال بھی رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا رحمت اللعالمین کانفرنس12 ربیع الاول بروز اتوار 10 نومبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Rehmatulil Aalimeen (ﷺ) Conference is being held on #12thRabiUlAwal Sunday the 10th Nov 2019. Prime Minister Imran Khan will address the conference insha’ALLAH #RabiulAwwal https://t.co/jvfDLbxseR
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 1, 2019
یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔
وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔