پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

جارح مزاج کینگروز بلےباز نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جارح مزاج آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

میکسویل نے ذہنی مرض کے علاج کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میکسویل کی جگہ ڈارسی شارٹ کوٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میکس ویل ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اوران کو آرام کی ضرورت ہے، امید ہے وہ جلد کم بیک کریں گے۔

گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں، ان کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں ہے، گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں