اشتہار

ملکہ برطانیہ سال میں صرف ایک مرتبہ میک اپ کرتی ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دؤم سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ پورا سال خود بناؤ سنگار کرتی ہیں لیکن کرسمس کے موقع پر خطاب کرنے سے قبل ایک ماہر میک اپ آرٹسٹ سے تیار ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی شاہی ہئیر ڈریسر انجیلا کیلی جو کہ ملکہ برطانیہ کے ساتھ 25 برس سے کام کر رہی ہیں کا کہنا ہے کہ ملکہ کی جس دن ٹی وی پر خطاب نشر ہونے کی ریکارڈنگ کی جاتی ہے تو اس موقع پر ان کا میک اپ ایک ٹی وی میک اپ آرٹسٹ میریلن ویڈنس کرتی ہیں۔

انجیلا کیلی نے کیلی کی جانب سے حال بھی اپنی شائع ہونے والی کتاب میں تحریر کیا کہ قارئین کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سال میں صرف ایک وقت ایسا آتا ہے جب ملکہ برطانیہ اپنا میک اپ ٹی وی آرٹسٹ سے کرواتی ہیں جبکہ عام طور پر انہیں گلابی رنگ کی سرخی اور بلش میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ملکہ الزبتھ نے اس سے قبل یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کلرینس لپ اسٹک کے ساتھ ساتھ الزبتھ آرڈن کی مصنوعات کی بھی شیدائی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں