جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوئی بھی حکومت مسائل سے اکیلے نہیں نمٹ سکتی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت مسائل سے اکیلے نہیں نمٹ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے اپوزیشن کی سہولت کاری کی ہے، واحد حکومت ہے جس نے عمران خان کی قیادت میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو دلدل میں پھینکا ہے، پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں چل رہی ہے، معیشت کو ٹریک سے اتارنے کے لیے چوں چوں کا مربہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانجے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، یہ لوگ آپس میں سیاست کررہے ہیں، آپس میں سچ نہیں بول رہے ہیں تو عوام سے کیا سچ بولیں گے۔

مزید پڑھیں: کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت جہاں غلطی کرتی ہے تنقید ہونی چاہئے لیکن جہاں اچھا کام ہو اس کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں خواتین اینکرز کو کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کردی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔

یاد رہے کہ کہ جے یو آئی (ف) نے خواتین سے امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے خواتین صحافیوں اور اینکرز کو آزادی مارچ کی کوریج سے روک دیا تھا اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے آنے والی خواتین میڈیا ورکرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں