ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے کر جارہے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ اسلام آباد سے کوئٹہ تک سی پیک کا مغربی روٹ بھی مکمل کریں گے، گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کی جارہی ہے، توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال میں اسلام آباد سے کوئٹہ موٹروے مکمل کرلیا جائے گا، گوادر ماسٹر پلان 6 نومبر کو فائنل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبوں کے ثمرات جی ڈی پی گروتھ کی صورت میں جلد نظر سامنے آئیں گے: خسرو بختیار

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی ترجیحی بنیاد پر مکمل کریں گے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے منصوبے ترجیح ہیں، پاک چین صنعتی فروغ کے لیے فورم بنایا گیا ہے جس کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے پہلا منصوبہ ایم ایل ون ہونا چاہئے تھا، اسٹیل مل میں سرمایہ کاری آتی ہے تو اس کا حجم بلین ڈالر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پیک دو ممالک کے درمیان ایک اشتراک ہے، آپ ایک سال بعد جی ڈی پی گروتھ بڑھتا دیکھیں گے، جی ڈی پی گروتھ اتنی بڑھے گی کہ خسارے کا نہیں سننا پڑے گا، 2022 میں جی ڈی پی 6.5 فی صد تک پہنچ جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں