جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’’کہیں نہیں جارہے، حکومت مدت پوری کرے گی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات نہ قابلِ فہم ہیں، حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ توڑا گیا تو وہ ہوگا جو اپوزیشن بھی نہیں جانتی، حکومت اپنی حکمت عملی طے کرچی البتہ اُسے ابھی ٹی وی پر بتایا نہیں جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے پاکستان کو سوئٹزرلینڈ توبنا نہ سکے بلکہ ملکی دولت لوٹ کرلےگئے، اپوزیشن نےاقتدارمیں رہ کرملک کو دونوں ہاتھوں سےلوٹا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے پھر رابطے کا فیصلہ

علی زیدی نےاپوزیشن جماعتوں کےمارچ کومکس اچارقرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا احتجاج سوائےکنفیوژن کےکچھ نہیں، شہبازشریف اس سےپہلےبھی کئی دعوےکرچکے، بلاول بھٹو کو مشورہ ہے کہ وہ اپنےصوبےپر تو توجہ دیں۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما  اسد عمر کا کہنا تھا کہ مولانا نے ابھی تک رابطہ کیا اور نہ ہی مطالبات سامنے رکھے، یہ لوگ 48 گھنٹے مشاورت کے بعد واپس چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضروری نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات مانے جائیں، علی محمد خان

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے کیا اور آج وہ اسلام آباد پہنچے جہاں جلسے کا اہتمام کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں