ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نوازشریف روبہ صحت، اسپتال میں چہل قدمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سروسز اسپتال میں داخل سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے پہلی بار چہل قدمی کی اجازت دے دی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آج نوازشریف کو پہلی بار چہل قدمی کی اجازت دی گئی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی نگرانی کے بغیر واک کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق واک کا مقصد صحت کی بہتری کے حوالے سے معلوم کرنا ہے،نوازشریف کو دل،گردہ،بلڈپریشر، شوگر کے مسائل اپنی جگہ  پر ہیں جبکہ اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ نوازشریف کا سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج 12 روز ہوگئے، میڈیکل بورڈ اور ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر اُن کا کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، دل اور گردوں کی بیماری کے باعث آئی وی آئی جی انجیکشنز کی تھراپی روک دی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق پیلٹ لیٹس کی تعداد پچاس ہزار ہونے کے بعد اب نوازشریف سفر کرسکتے ہیں البتہ انہیں ڈاکٹرز نے چھٹی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا، دورانِ حراست نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں