تازہ ترین

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’فنگر پرنٹ لاک‘ فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ مشکل کو حل کرنے کے لیے ’فنگر پرنٹ لاک‘ فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ صارفین کی اضافی سیکیورٹی اور پیغامات کی حفاظت کے لیے ہے۔

صارفین واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کو اپنے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی ابتدا میں آئی فون صارفین کے لیے ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرایا گیا تھا اب ہم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی فنگر پرنٹ لاک فیچر متعارف کرایا ہے۔

صارفین فنگر پرنٹ لاک فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون میں واٹس ایپ کھولیں گے جس کے بعد سیٹنگ کے آپشن میں جاکر اکاؤنٹ کے سیکشن کو کھولیں گے۔

اکاؤنٹ کا سیکشن کھولنے کے بعد پرائیویسی میں جاکر فنگر پرنٹ لاک کو کھولا جاسکتا ہے جو کہ آپ کے ہی فنگر پرنٹ سے ان لاک ہونے کے بعد اس فنگر پرنٹ کو استعمال کرنے کے لیے تصدیق کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کمپنی پر اہم شخصیات کی جاسوسی کا الزام

واضح رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔

موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -