اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹویلٹ پیپر کھانے والے کینگروز

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں کینگروز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کینگروز سیاحتی ریزورٹ کے بیت الخلا میں ٹویلٹ پیپر کھا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کا نام آئے اور کینگروز ذہن میں نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاح کینگروز کی دلچسپ وعجیب حرکتوں کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں لیکن برطانوی جوڑے نے کینگروز کو جو حرکتیں کرتے دیکھا شاید آپ نے پہلے نہ دیکھا ہو۔

برطانوی سیاح اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے کے بعد جب ریزورٹ واپس آیا تو بیت الخلا میں کینگروز کو دیکھ کر حیران رہ گیا، کینگروز ٹویلٹ پیپر کھانے میں مصروف تھے۔

- Advertisement -


برطانوی سیاح نے بتایا کہ یہ ایک غیر حقیقی تحربہ ہونے کے ساتھ مضحکہ خیز تجربہ بھی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کینگروز کو ریزورٹ کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور وہ انسانوں کے آس پاس ہونے کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں تھے۔

برطانوی سیاح کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کینگروز کھانے کی تلاش میں آئے تھے اور انہیں ٹویلٹ پیپر نظر آئے جسے انہوں نے کھانا شروع کردیا۔

کیا آپ نے کینگرو کو تیرتے دیکھا ہے؟ نہیں تو ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک کینگرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ریسکیو کیے جانے والا کینگرو دوبارہ جھیل میں چھلانگ لگا دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں