سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا، بارش نے پاکستان کو بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کے میدان میں ٹیموں کے ساتھ بادل بھی پہنچے اور میچ کا مزہ کرکرہ کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگ
شاہینوں نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر صفر، حارث4 رنز بنا سکے۔ بابر آعظم 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بارش سے پاکستان کی اننگز متاثر ہوئی۔
محمدرضوان31، آصف علی11، حارث سہیل4رنز بناسکے۔ فخرزمان اور عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور رچرڈسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان نے اس میں5 وکٹوں پر 107رنز بنائے۔ جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
آسٹریلوی کپتان نے بادلوں کے تیور دیکھتے ہوئے تیزی دکھائی اور جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا، عرفان کی خوب پٹائی، آسٹریلیا نے تین اعشاریہ ایک اوور میں 14 رنز بنادیئے۔
فنچ نے عرفان کے اوور میں 26 رنز لوٹ لیے جس کے بارش پاکستان کی مدد کے لیے آگئی اور میچ بلانتیجہ ختم ہوگیا۔
پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا، ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز والا پلیئنگ الیون برقرار رکھا ہے۔
دریں اثنا پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کمنٹیٹر سے اردو میں گفتگو کی، ترجمہ کرنے کے لیے بے تاب میڈیا منیجر دیکھتے رہ گئے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، کوشش ہے سیریز کا جیت سے آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف سیریز میں کی گئی غلطیاں نہ دہرائیں۔ خیال رہے کہ مکی آرتھر پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز میں بطور مبصر کام کررہے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی 4 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہوتے ہیں، کوچنگ کرکے مزا آیا، جس طرح مجھے کو چنگ سے ہٹایا گیا وہ مایوس کن تھا، بابراعظم کو کچھ جلدی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔
خیال رہے کہ پریکٹس میچ میں بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل تینوں فارم بحال کرچکے ہیں، محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پر اعتماد ہیں۔
آصف علی وارم اپ میچ میں کھاتہ نہیں کھول سکے لیکن ان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان بیٹ اور بال دونوں سے ٹیم کے کام آسکتے ہیں، تینوں آل راؤنڈرز کا کردار اہم ہوگا۔
پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی
محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان اپنے تجربے کی بدولت کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری طرف موسم کی حوالے سے کوئی اچھی اطلاعات نہیں ہیں، سڈنی میں سہ پہر اور شام کو بارش کا 90 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے، طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، درجہ حرارت کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 29رہے گا۔