نئی دہلی: بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں نقصان پر 148 رنز بنائے، بنگلہ دیش نے 149 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کو 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 10 رنز پر گری جب روہت شرما 9 رنز بنا کر شفیع الاسلام کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
شیکھر دھون 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، لوکیش راہول 15 رنز بنا کر امین الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ریشپ پینتھ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
That's that from Delhi. Bangladesh win the 1st T20I by 7 wickets and go 1-0 up in the 3-match series.#INDvBAN pic.twitter.com/z2ezFlifYx
— BCCI (@BCCI) November 3, 2019
پانڈیا 15 اور سندر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، شیوم دوبے صرف ایک رن بنا کر عافف حسین کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کے شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عافف حسین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری اوپنر لٹن ڈاس 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، محمد نعیم نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
سومیا سرکار 39 رنز بنا کر خلیل احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، مشفیق الرحیم 60 اور محمود اللہ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کے یوزیندر چاہل اور خلیل احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔