اشتہار

پولیو وائرس ملک کے چاروں صوبوں میں دوبارہ پھیلنے لگا، برطانیہ کا امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ صحت کے ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ملک کے چاروں صوبوں میں دوبارہ پھیلنے لگا ہے، چاروں صوبائی دارالخلافوں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت کے ذرایع نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے لیے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لیے گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 4، راولپنڈی کے 2 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج، گلشن راوی، آؤٹ فال اسٹیشن ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے

ادھر کراچی کے سہراب گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ، گلشن اقبال، گڈاپ، مچھر کالونی کے گٹروں میں، جب کہ کوئٹہ کے قلعہ عبداللہ کے ہادی پیکٹ، کازیبہ، طاؤس آباد، دادو کے مسان نالے کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دریں اثنا، پولیو کے خلاف حفاظتی مہم کے لیے برطانیہ نے 40 کروڑ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کر دیا ہے، اس امدادی پیکیج کا اعلان پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا کے لیے کیا گیا ہے، امدادی پیکیج سے تینوں ممالک میں پولیو کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں