منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عوامی مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تحفظ ہو، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تحفظ ہو، ہر شعبہ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، ہر طبقے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان ہائی کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم پر حملے کیے جارہے ہیں، 18ویں ترمیم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں ہوسکتی ہے، ملک میں صاف شفاف الیکشن تک عوام کو حقوق نہیں مل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وکلا برادری انصاف کے حصول کے لیے لڑتی ہے، پاکستان کی وکلا برادری عدلیہ کے وقار کے لیے جدوجہد کرتی ہے، میں اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، وکلا نے مختلف ادوار میں آمروں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی دباؤ میں آکر جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی نظام کو بھٹو خاندان سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا ہے، ان کو اپنے ہی ملک کی عدالتوں نے تختہ دار پر لٹکادیا، شہید بینظیر بھٹو کو بھی انصاف نہ ملے تو عام آدمی کہاں جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وکلا عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، آصف زرداری نے پہلے بھی بغیر جرم کے جیل کاٹی ہے، پیپلزپارٹی نے جعلی مقدمات کا سامنا کیا، ظلم کو برداشت کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آزاد جمہوریت نہیں ہوگی تو مسائل کا حل کیسے ممکن ہوگا، اسمبلیوں میں عوامی نمائندے نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں