منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سینیٹ میں ’بے بی‘ کی گونج پر شور شرابہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ میں ’بے بی‘ کی گونج نے ماحول کشیدہ بنادیا، حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں پہلے مراد سعید کے خطاب پر جے یوآئی(ف) کے ارکان واک آؤٹ کر گئے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیو کے تلخ لہجے نے ماحول گرما بنا دیا۔

مولا بخش چانڈیونے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو ’بے بی‘ کہہ ڈالا جس کے جواب میں سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ ’بے بی‘ تو بلاول بھٹو ہیں جس پر پی پی سینیٹر اشتعال میں آگئے اور کہا کہ تم میرےچیئرمین کےجوتےکےبرابرنہیں، ہمارےچیئرمین کوکچھ کہاتویہاں سے اٹھا کر پھینک دیں گے۔

مولابخش چانڈیو نے سینیٹر فیصل جاوید کو ’بے بی’ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، اب بلاول کانام مت لیناوہ ہمارےمحبوب قائدہیں ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت پرتنقیدکریں گے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ ہم پرہنس رہےہیں یہ ڈرامےاوراداکارہیں، لاکھوں لوگ باہرروڈپربیٹھےہیں اس صورتحال کاذمہ دارکون ہے؟ صورتحال کےذمہ داروزیراعظم اوروفاقی وزراہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کیسےمسائل حل کریں گے یہ ملک کےلیڈرہیں بچوں کی طرح روٹھ جاتےہیں، اگر ہم آپ کےساتھ ہیں تو یہ ہماری محبتیں ہیں، آپ خان صاحب کیلئےمسائل پیداکررہےہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کیس چلائیں آصف صاحب پر، مگر آپ تو اپنےگھرمیں‌بیٹھ کرالزام لگا رہے ہیں ان کی بیٹی کوملنےنہیں دیاجاتایہ انتقام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں