جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کیخلاف اقدامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی انتظامیہ قیمتوں پر رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم آفس کو بھجوائے، ان رپورٹس کی بنیاد پر قیمتوں کی اصل صورتحال پر نظر رکھی جا ئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل میں کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے جگہ میسر کی جائے گی کاشتکار بغیر کسی فیس یا اخراجات اجناس فروخت کرسکیں گے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے گندم، آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بارڈرمینجمنٹ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں