بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، چوہدری محمد سرور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم کے استعفے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن ہسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے متعلق مسلم لیگ ن کوئی درخواست دے گی حکومت تب ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوازشر یف کو سروسز ہسپتال میں بہتر ین طبی سہولتیں دی ہیں اب وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر پرعلاج کروانا چاہتے ہیں۔

آزادی مارچ کے حوالے سے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے آزادی مارچ کی راہ میں پہلے کوئی رکاوٹ ڈالی ہے اور نہ ہی اب ڈالے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بڑے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ بھی ٹکراؤ نہیں چاہتے اور حکومت بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر نے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کر رہی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات جلد کامیاب ہوجائیں گے اور مولانا کے احتجاجی دھرنے کا بھی اختتام ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں