جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہر پاکستانی علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، وزیراعظم کی ریاست مدینہ کی بات شاعر مشرق کے افکار کے ساتھ جڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں کُل پاکستان مشاعرے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ اقبال کا پیغام لئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمہ امہ اور خصوصاً نوجوانوں میں فلسفہ خودی کا شعور بیدار کیا، جو مسائل مسلم امہ کو درپیش ہیں اقبال کے وژن نے ان کو بھانپ لیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مغرب نے بھی اقبال کی شاعری سے رہنمائی حاصل کی ہے، ہر پاکستانی اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، ہمارے نوجوان اہل سخن اقبال کی شاعری کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، درپیش مسائل کے حل کیلئے اقبال کی فکر و فلسفے پرعمل پیرا ہونا چاہیے، آج اقبال کے افکار کیلئے تجدید عہد کیلئے اور کوئی موقع نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان علامہ اقبال کے سچے سپاہی ہیں، وزیراعظم کی ریاست مدینہ کی بات اقبال کے افکار کے ساتھ جڑی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے اللہ کے حقوق کو اپنی شاعری میں بیان کیا اور انسانی حقوق کی بھی ترجمانی کی۔ علامہ اقبال کا کلام آج بھی زندہ ہے، کلام اقبال مثبت سوچ اور مثبت عمل کی عکاسی کرتا ہے، پوری دنیا اقبال کی فکر کے ساتھ جڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان علامہ اقبال کے سچے سپاہی ہیں، آج مسلمان اپنے سچے نبی کایوم ولادت منا رہے ہیں، اقبال کی شاعری میں سچے عاشق محمد کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں