اشتہار

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے سر درد بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے‘۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی البتہ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ گوگل ون پلس، ون پلس 7 پرو، ون پلس 7ٹی، سام سنگ 5، سام سنگ ایس 10 ای، ژیاومی کے موبائل صارفین کو بیٹری کے مسائل کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ گروپ فیچر کیا ہے؟

واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی شخص غیر ضروری گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔ فیچر استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سینٹنگز۔۔۔ اکاؤنٹ۔۔۔ پرائیوسی۔۔۔ گروپ کو کھول کر وہاں پر اپنے دوستوں کو اجازت دینا ہوگی۔

یہاں تین آپشنز ’’کسی کو نہیں، موبائل میں محفوظ نمبرز، جنہیں صارف چاہیے‘‘ نظر آئیں گے اُن میں سے کسی بھی ایک اور منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد کوئی بھی دوست مزید نئے گروپ مدعو نہیں کرسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں