اشتہار

بلیک لسٹ امریکی خاتون نے پاکستان میں ہنگامہ کھڑا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بلیک لسٹ امر یکی خا تون پاکستان پہنچ گئی، واپس جانے سے انکار کر دیا جب کہ ڈی پورٹ کر نے پر بزرگ خاتون ’مرے مورڈ‘ نے اسلام آبا د ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا.

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی، دوران امیگریشن خاتون کا نام بلیک لسٹ میں ہونے پر ایف آ ئی اے نے ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی جس پر خاتون کی ایف آئی اے امیگریشن عملے سے بحث و تکرار ہوئی ، عملے نے بتایا کہ آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اس لئے آپ کی امیگریشن نہیں کرسکتے۔

اس دوران پی آئی اے کے عملے نے خاتون کو ہوٹل پہنچا دیا، ایف آئی اے کو جب پتہ چلا کہ ڈی پورٹ ہونے والی امریکی خاتون ائیرپورٹ پر موجود نہیں ہے تو کھلبلی مچ گئی۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کی پی آئی اے انتظامیہ سے باز پرس پر پی آئی اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور ڈی پورٹ ہونے والی امریکی خاتون کو ہوٹل سے واپس ائیرپورٹ پہنچا دیا۔

امریکی خاتون نے پاکستان سے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا، خاتون وہیل چیئر سے اتر کر فرش پر لیٹ گئیں اور احتجاج کرتی رہیں کہ میں پاکستان سے واپس نہیں جاوں گی۔

ایف آئی اے نے امر یکی سفارت خانے کے عملے کو بھی ائیر پورٹ پر طلب کر لیا۔ امریکی سفارتی عملہ بھی ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کو واپس بھیجنے کی کوشش میں مصروف رہا لیکن مسافر پھر بھی نہ مانی۔

ذرائع کے مطا بق امر یکی خاتون 2001 میں چھ ماہ کے و یزے پر پا کستان آئی تھی، ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ وطن واپس نہیں گئی اور کئی سالوں‌ بعد 2013 میں وطن لوٹی جس کی وجہ سے خاتون کو پاکستان میں بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے تر جمان کے مطا بق امریکی خاتون کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 سے مانچسٹر روانہ کردیا جائے گا اور پی آئی اے کا عملہ ائیرپورٹ پر ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کو تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں