منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بلبل طوفان کی بھارت اور بنگلادیش میں تباہی، 8 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی / ڈھاکا: بھارت اور بنگلادش میں آنے والے بلبل طوفان نے تباہی مچاد دی جس کے نتیجے میں اب تک 8 افراد ہلاک  ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ’’بلبل‘‘ گزشتہ رات کے درمیانی حصے میں خلیج بنگال اور بھارت کے مختلف جزیروں سے ٹکرایا۔

طوفان کی تباہی سے بھارت کا جزیرہ ساگرا جبکہ بنگلادیش کا علاقہ کھیپوپارا شدید متاثر ہوا، انڈیا میں 8 جبکہ بنگلادیش میں اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 20 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے۔

محکمہ موسمات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 135 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارش کے ساتھ 7 فٹ بلند سمندری لہریں بنگلادیش اور بھارت کے ساحل سے ٹکرائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ہلاکتیں درخت گرنے کی وجہ سے ہوائیں جبکہ حکام نے مقامی افراد کو محفوظ جائے پناہ میں رہائش اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

بنگلادیش کے محکمہ قدرتی آفات کے افسر شاہ کمال کا کہنا تھا کہ طوفان سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے ساڑھے پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر بندگاہوں اور متعدد ہوائی اڈوں پر کام روک دیا۔

بنگلا دیش میں مونگلا اور چٹاگانگ کی بندرگاہوں اور ایئرپورٹ جبکہ بھارت میں کلکتہ ائیرپورٹ پر آپریشن مکمل بند ہے۔ ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش میں داخل ہونے کے بعد طوفان کا زور کم ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں