کراچی: ملک بھر میں آج جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کو مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، ہر شخص نے پرمسرت دن کو اپنے انداز سے منایا اور دوستوں کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔
پاکستانی اداکار اور معروف شخصیات نے بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محسنِ انسانیت حضور اقدس ﷺ کے ولادت کے دن کو منایا اور مبارک باد پیش کی۔ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کلام کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’’آج وہ دن ہے کہ جب حضور اکرم ﷺ تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر دنیا میں تشریف لائے، یہ کلام میری طرف سے اُس ہستی کے لیے چھوٹا سا ہدیہ ہے، اللہ ہم سب پر اپنی سلامتی قائم رکھے‘‘۔
Today is the day our beloved Prophet Mohammad (P.B.U.H) came into this world as a blessing for all mankind. This remains my humble expression of love for Him. May peace and blessings be upon him and all of us. #ProphetMuhammad #EidMiladUnNabi pic.twitter.com/yDCJh8mX8B
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 10, 2019
اداکارہ مہوش حیات نے نعتِ رسول مقبول ﷺ کا شعر لکھا ’دعا جو نکِلی تھی دل سے آخر، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی، وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی، وہ جذبہ آخر کو کام آیا!! زہے مقدر حضورِ حق سے سلام آیا پیام آیا!‘
دعا جو نکِلی تھی دل سے آخر، پلٹ کے مقبول ہو کے آئ۔۔
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی، وہ جذبہ آخر کو کام آیا۔۔۔
زہے مقدر حضورِ حق سے
سلام آیا پیام آیا!
❤️#EidMiladUnNabi #EidMiladunNabiMubarak— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 10, 2019
اداکار ہمایوں سعید نے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اللہ ہم سب کو نبی ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم اچھے انسان بن سکیں‘‘۔
Eid Milad-un-Nabi Mubarak! May we all become better at following the teachings and emulating the life of our beloved Prophet Mohammad Sallallaahu Alaihi Wasallam #EidMiladunNabiMubarak pic.twitter.com/y82lt2Acui
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 10, 2019
پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے بھی ٹویٹ کیا۔
The best way to celebrate our beloved Prophet Mohammed (p.b.u.h) is to follow his teachings. pic.twitter.com/Bm2Bo51zfX
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 10, 2019
یاد رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک کے طول عرض میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں: سرفراز احمد کی خوبصورت آواز میں نعتِ رسول ﷺ ، ویڈیو دیکھیں
جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے حوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کیا، رسول کریم ﷺ محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر معاشرے میں امن و آشتی قائم کریں کیونکہ آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا ہی درس دیا جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔