جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے،اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف ترکی میں ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے، صدر پی بی ایس ایف منور شیخ بھی محمد آصف کے ہمراہ تھے۔

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے تو محبت ملی پرحکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملتی، حکومت سے یہی کہتے ہیں کہ ہمیں سپورٹ کرے۔ محمد آصف نے کہا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، میں ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن نے مزید کہا کہ پہلا ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا، دوسرے میں بھی کافی مشکلات رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پراللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں