اشتہار

مریم العقیل کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتصادی امور کی ماہر خاتون مریم العقیل کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر کویت کی جانب سے کسی خاتون کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا جارہا ہے، اقتصادی امور کی ماہر مریم العقیل کو نایف الحجرف کی جگہ وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔

کویتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے نایف الحجرف کو خلیج تعاون کونسل (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل اقتصادی امور کی ماہر ہیں جو اس سے قبل کویت یونیورسٹی سے بھی منسلک رہی ہیں۔

کویتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مریم العقیل کو وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکی ہیں اور 2016 میں انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت خواتین کو ہر شعبے میں صلاحیتیں دکھانے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی خواتین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم حکومتی ذمہ داریاں سونپنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں