جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’کابینہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی مخالفت کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کسی کی بیماری پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، اب پاکستان میں غریب اور امیر کے لیے ایک جیسا قانون ہے، کابینہ نوازشریف کے بیرونِ ملک جانے کی مخالفت کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں دو نہیں ایک ہی قانون پر کئی بار بات کی کشش کی گئی کیونکہ 72 سالوں میں کسی نہ کسی طریقے سے مراعات یافتہ طبقے کو سہولیات دے دی جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قانون اب دونہیں ایک ہی چلےگا، امیر ہو یاغریب سب کےلیے قانون ایک جیساہوگا، کابینہ کی اکثریت نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کے فیصلے کی مخالف ہے اور کھل اس بات کی مخالفت بھی کی جائے گی البتہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد واضح طور پر نوازشریف اب ملزم نہیں بلکہ مجرم ہیں، ایسا ممکن نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو جیل سے نکل کر بیرونِ ملک علاج کے لیے چلا جائے۔ حسین نواز پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر کے صاحبزادے نے سنگین الزام عائد کی انہیں پاکستان آکر بات کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، نیب نے بیرونِ ملک جانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کردی جبکہ قومی احتساب بیورو کے افسران نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کے لیے پلی بارگین موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں