بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ہزارہ موٹر وے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ہزارہ موٹر وے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی، ڈیزائن میں تبدیلی سے منصوبے کے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا۔

یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، مراد سعید نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے جمعے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، ہزارہ موٹروے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی۔

ریکارڈ درست کرلیں ہزار یہ موٹر وے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا، ہزارہ موٹر وے میں45فٹ کا پل شامل کیا گیا، اس پل کا مقصد کسی کو نوازنا تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہزارہ موٹر وے کرپشن پر ایف آئی اے کو انکوائری کا کہا تھا، ہزارہ موٹر وے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے وقت اور لاگت بڑھ گئی، ہزارہ موٹر وے کے پی سی ون کو ریورس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے دو ارب70کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں، ہزارہ موٹر وے منصوبے میں مجموعی طور پر10ارب روپے ریکور ہوئے۔

بلوچستان میں آٹے کے بحران سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے، آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے وفاق نے ذخیرہ ریلیز کردیا، کابینہ نے افغانستان آٹا اسمگلنگ کی روک تھام پراقدامات اٹھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں