لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ساری دنیا وزیراعظم کو کرتارپور راہداری کھولنے پر مبارکباد دے رہی ہے، وزیرِاعظم نے ایک ہی جھٹکے میں14 کروڑ سکھوں کے دل جیت لیے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا 10 ہزار لوگوں کے ساتھ عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، کوئی مولانا کو بتائے کہ کشمیرمیں کرفیو کو آج 100 دن ہوگئے، مولانا تنقید کے کچھ نشتر بھارت کی طرف بھی چلا دیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے، مولانا کے پاس موقع ہے کہ وہ بھی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دیں۔
مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے، دیگر پارٹیاں ساتھ نہیں، شبلی فراز
یاد رہے کہ چار روز قبل تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے ہیں دیگر پارٹیاں ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست کے خلاف ہیں، لاشوں کی سیاست سے ملک کا نقصان ہوگا، لاشیں ہمارے ہی پاکستانیوں کی گریں گی، اس طرح کی سیاست سے گریز کیا جائے تو سب کا فائدہ ہے۔