اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خوراک کا حصول، ہاتھی بھی انسانی طریقے پر عمل پیرا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں میں بندر وہ واحد جانور ہے جس کی ذہانت کے قصّے مشہور ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بندر انسانی عادات کو دیگر کے مقابلے میں بہت جلد اپنا لیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ایک ذہین ہاتھی کی ہے جس نے انسانی طریقے پر عمل کرتے ہوئے درخت پر لگے جنگلی پھل کو توڑا اور اپنی بھوک مٹائی۔

بھارت کے محکمہ جنگلات کے سروسز آفیسر پروین کسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ہاتھی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بلندی پر لگے پھل کو توڑنے کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہاتھی جنگلی پھل ’جیک فروٹ‘ کے درخت کے قریب پہنچا اور اُس نے اپنی سونڈ سے اُسے توڑنے کی کوشش کی مگر بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ ناکام رہا۔

بعد ازاں ہاتھی نے انسانی طریقہ اپنایا اور تھوڑی سی اوپر چھلانگ لگا کر جیک فروٹ کو سونڈ میں پھنسا کر توڑا۔ پروین کسوان نے لکھا کہ ہاتھی نے بہت مزے سے اس پھل کو کھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں