اشتہار

شادی سے قبل لڑکی نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا کہ تحفوں کی بارش ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سستی شادی کی خواہاں سعودی دوشیزہ کا والد کے نام پیغام سوشل میڈیا پر وائرل پر ہوا تو اُس پر تحائف کی بارش ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے والد کے نام شادی سے کچھ روز قبل ایک پیغام تحریر کیا جس میں دوشیزہ نے والد سے عرض کیا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں۔

سعودی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کا حق مہر 25 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو اور اس کی شادی پر اُٹھنے والے اخراجات بھی اس رقم سے زیادہ نہ ہوں۔

- Advertisement -

دو شیزہ کا والد کے نام پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس کے لیے تحفوں کا ڈھیر لگ گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی ہال کے مالک نے مفت میں شادی ہال دینے اور دوسرے معاون نے اس کی تزئین و آرائش جبکہ کسی نے طعام اور مٹھائیوں کا خرچہ برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک صاحب نے دلہن کے لیے عروسی جوڑا دینے کا اعلان کیا جب کہ ایک ہوٹل کے مالک نے دلہا اور دلہن کو شادی کے بعد تین دن تک مفت قیام اور طعام کی آفر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں